اسلام آباد، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے عادل راجہ پرانسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11EE کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عادل راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے پھیلانے کے الزام پرعمل میں لائی گئی۔
ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، مارچ2022 سے پہلے پاکستان تنہا ہوگیا تھا، عقیل ملک
وفاقی کابینہ نے پابندی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت کسی بھی فرد کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ اقدام حکومت کی جانب سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ریاست کی سلامتی اور قانونی حدود کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
