وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، یہاں پرمختلف ملکوں کے سربراہان آرہے ہیں، مارچ2022 سے پہلے پاکستان تنہا ہوگیا تھا۔
ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور”میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کی دعوت کو خوش آئند قراردیا، پی ٹی آئی کے دوست کہتے ہیں کہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی خود اندرسے تقسیم کا شکار ہے، پی ٹی آئی کا ایک لیڈر کہتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کو مینڈیٹ دیا، پی ٹی آئی کا دوسرا لیڈر کہتا ہے کہ اس حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ملاقات کا دن منگل اورجمعرات ہے،جمعہ اور ہفتہ نہیں، جو ملاقات کرنا چاہتا ہے وہ درخواست دیکر منگل اور جمعرات کو ملے،کوٹ لکھپت کے اسیران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے ملنا نہیں چاہتے۔
لاہور میں بسنت صرف 3 دن منانے کی اجازت، سخت ضابطۂ اخلاق نافذ
وزیرمملکت نے کہا کہ ہمیں کہا جار ہا ہے کہ ان قیدیوں کو پے رول پر رہا کیا جائے، حکومت اپنی طرف سے پے رول کی درخواست نہیں دے سکتی، پے رول کی درخواست اسی قیدی کی طرف سے دی جاسکتی ہے۔
درخواست آنے کے بعد پے رول بورڈ بیٹھا گا جو ریویو کرے گا، پے رول پر رہائی اتنی جلدی نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔
