پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر شہریوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت کا لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بسنت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر 6 ، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت کا آرڈیننس معطل؛ مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل آگیا
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں 3 روز کیلئے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے، 30 دسمبر سے ڈوریں اور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سےسینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سب کمیٹی بنا کر پلان پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
