پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹس کرانے پر پابندی عائد کر دی۔
ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پی سی بی سے اجازت لینا ضروری ہو گا، بغیر اجازت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔
ایشز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، بلے باز بری طرح فلاپ ، پہلے روز 20 وکٹیں گر گئیں
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹس کو انڈر 23 کی کرکٹ ٹیمیں بنانے کے لئے خط لکھ دیا، ڈیپارٹمنٹل انڈر 23 قومی سطح پر ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔
کراچی میں کمرشل کرکٹ کے لیے پی سی بی اور آ ر سی اے کے سے اجازت لینا ہو گی، اس حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور اسکورر پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔
