عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 510 ڈالر کا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ ، 73 ہزار ، 362 روپے کا ہو گیا۔
سونا خریدنا ایک خواب؛ آج بھی قیمت میں ہوشربا اضافہ
اسی طرح 10 گرام کے سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 831 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ، 3.6 فیصد کے اضافے کے بعد چاندی کی قیمت 75.14 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
