پاکستان نے فیلڈ مارشل پاکستان کیخلاف برطانیہ میں اشتعال انگیز تقریر اور قتل کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی برطانیہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے 23 دسمبر کو ویڈیو جاری کی گئی ، ویڈیو میں برطانیہ میں کھڑے مظاہرین نے فیلڈ مارشل کو قتل کی دھمکیاں دیں۔
نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
پاکستان نے اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات اور برطانیہ سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ عالمی قوانین اور ذمہ دار ریاستی طرز عمل کیلئے برطانیہ کے عزم کا امتحان ہے، یہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ اشتعال انگیزی اور دہشتگردی پر اکسانے کے مترادف ہے ،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے دھمکی آمیز ویڈیو کو آفیشل اکاؤنٹ سے شیئرکیا۔
قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دھمکی آمیز گفتگو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کی خاطر پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئےعالمی قوانین کو پس پشت ڈال دیا ،پی ٹی آئی یو ٹیوبرزبرطانیہ کو شر پسند عناصر کی ایما پر فوج مخالف بیانیہ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
