آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں۔
پہلے دن ہی بڑی تعداد میں وکٹیں گرنے سے میچ کے پانچ دن تک جاری رہنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بھی بری طرح ناکام ہو گئی اور پوری محض 110 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
کرکٹ کا جنون، ٹیسٹ میچ دیکھنے ایک لاکھ شائقین اسٹیڈیم میں امڈ آئے
پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنا کر انگلینڈ کیخلاف 46 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ پانچ دن سے پہلے ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو بڑے نقصان کا سامنا ہو گا کیونکہ تماشائیوں کو میچ کے ٹکٹس واپس کرنا پڑیں گے۔
لسٹ اے کرکٹ، 50 اوورز میں رنز کا انبار، نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
اس سے قبل بھی ایشز سیریز کا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہونے کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو دو ملین ڈالر کے لگ بھگ نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا ، اس میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹس شائقین کو واپس کرنا پڑے تھے۔
