اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اردن کے درمیان فوجی سطح پر تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کا اہم ستون ہے، فیلڈ مارشل
ملاقات میں بدلتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اور باہمی تعاون پر زوردیا گیا۔فیلڈ مارشل نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اردن کے عسکری سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
