پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق 330ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے، جبکہ 400ملین ڈالر کے سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پربھی دستخط ہوئے۔
اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی قرض کی منظوری دے دی
ٹرانسمیشن منصوبہ پن بجلی کے منصوبوں سے 2 ہزار300 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کو ممکن بنائے گا، ٹرانسفارمیشن پروگرام سے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے ان اقدامات کیلئے پاکستان کےعزم کو سراہا، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ اصلاحات کا پروگرام پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔
