بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ ( ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ون ڈے) میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے 12 پارٹیوں کی بڈنگ
ویرات کوہلی نے یہ اعزاز وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، جہاں انہوں نے شاندار 131 رنز بنائے۔
Virat Kohli (330 innings) beats Sachin Tendulkar (391 innings) to become the fastest to 16,000 runs in men's List A cricket ⚡
In men's List A cricket, he is now the fastest to:
◾ 10k
◾ 11k
◾ 12k
◾ 13k
◾ 14k
◾ 15k
◾ 𝟏𝟔𝐤 pic.twitter.com/2UfJ278d3P— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 24, 2025
بھارت کے اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل اپنی 330 ویں لسٹ اے اننگز میں عبور کر لیا۔
