اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے بڈنگ کے عمل میں غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کے لیے 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کرا دی ہیں۔
پی ایس ایل ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے مطابق 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر پی ایس ایل کے لیے بڈز جمع کروا دی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق بڈنگ میں حصہ لینے والی پارٹیوں کا تعلق دنیا کے 5 براعظموں سے ہے۔ جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان شامل ہیں۔ یہ دلچسپی پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بڈنگ کا مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ جہاں دو نئی ٹیموں کے حقوق دینے کے لیے باقاعدہ عمل مکمل کیا جائے گا۔
پی سی بی نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے۔ کہ بڈنگ کے عمل کو مکمل طور پر شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق انجام دیا جائے گا۔ تاکہ لیگ کی ساکھ اور مستقبل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ سری لنکا میں شاداب خان کی قومی اسکواڈ میں واپسی کا امکان
واضح رہے کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ مزید وسعت اختیار کرے گی۔
