پاکستان کے معروف اینکر اور پروگرام میزبان اقرار الحسن اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن کے قریبی دوست راجہ مطلوب اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں جان بحق ہو گئے، اور ان کی نماز جنازہ میں اقرار الحسن اپنی تینوں بیویوں قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان کے ہمراہ شریک ہوئے۔
آمنہ ملک کی جمائما کی تعریف؛ وجہ بھی سامنے آگئی
جس کے بعد عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں خاندان کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں اقرار الحسن، پہلاج، قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان سب موجود ہیں۔
اینکر اقرار نے بھی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ راجہ صاحب سب سے خوش ہوتے تھے جب وہ میرا خاندان اکٹھا دیکھتے، اللہ اُن کے درجات بلند کرے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اقرار کی پہلی بیوی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام پہلاج ہے۔ انہوں نے متعدد مواقع پر کہا ہے کہ ان کی تمام اہلیاؤں کے درمیان تعلقات دوستانہ اور ہم آہنگ ہیں۔
بے گھر سابق چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کے دوست مدد کے لئے پہنچ گئے
سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل متنوع رہے، کچھ نے اسے ایک پرامن اور خوشگوار لمحہ قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے اس منظر کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اقرار الحسن پر تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے، یہ معاشرے کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔
