لاہور: بگ بیش لیگ میں آل راؤنڈر شاداب خان کی متاثرکن کارکردگی کی وجہ سے انہیں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے شاداب خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے، شاداب خان انجری کی وجہ سے ایشیا کپ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا سیریز کا حصہ نہیں تھے۔
دورہ سری لنکا میں شاداب خان کا قومی ٹیم میں کم بیک ہوسکتا ہے، دورہ سری لنکا میں احمد دانیال اور معاذ صداقت کی قومی ٹیم میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بی بی ایل میں شریک متعدد کھلاڑیوں کو دورہ سری لنکا میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے، سابق کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو بی بی ایل میں شرکت برقرار رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے۔
کوئی پتہ نہیں کب کیا ہو جائے ، اپنی حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتا ہوں ، راشد خان
سینئر کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان پلیئرز کو موقع دیا جا سکتا ہے، پی سی بی سلیکشن کمیٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں سینئر کھلاڑیوں کو برقرار رکھے گی، دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان نے دورہ سری لنکا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں، پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 11 جنوری تک کھیلی جائے گی۔
