پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ میں چاہوں گی کہ عمران خان دوبارہ جمائما خان کے ساتھ ہوں۔
آمنہ ملک نے اپنے نئے پوڈکاسٹ شو کے دوران سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق اپنے ایک سابقہ بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان واقعی باوقار، شائستہ اور باعزت خاتون ہیں۔ علیحدگی کے باوجود انہوں نے ہمیشہ وقار اور شرافت کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو شاندار ولاز خرید لیے
گفتگو کے دوران جب موضوع سابق اینکر، فلم پروڈیوسر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب آیا تو آمنہ ملک نے ابتدا میں براہِ راست تبصرے سے گریز کیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے علیحدگی کے بعد عوامی سطح پر تنقید کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔ کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ سابق شریکِ حیات کے خلاف کتاب لکھنا اور عوامی الزامات لگانا مناسب اور مہذب رویہ نہیں۔
آمنہ ملک نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی رشتے کے خاتمے کے بعد فریقین کو خاموشی اور وقار اختیار کرنا چاہیے، نہ کہ عوامی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینا۔ ان کے مطابق یہ طرزِ عمل شرافت اور سنجیدگی کی علامت ہے اور معاشرتی اقدار کے عین مطابق بھی ہے۔
واضح رہے کہ آمنہ ملک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پوڈکاسٹ کی میزبانی شروع کی ہے، جہاں وہ اپنے فنی کیریئر اور ذاتی خیالات پر تفصیلی گفتگو کرتی ہیں۔
کیا گووندا واقعی ہالی ووڈ فلم ’اواتار‘ کا حصہ ہیں؟
اداکارہ نے فطری اور سادہ اداکاری کے باعث شہرت پائی اور یکے بعد دیگرے کامیاب ڈراموں میں کام کیا، جن میں ’’شیر‘‘ اور ’’جمع تقسیم‘‘ نمایاں ہیں، جبکہ اس وقت وہ اپنے ذاتی مارننگ شو کی میزبانی بھی کر رہی ہیں۔
