سیالکوٹ موٹرز کیس کے متاثرین میں 18کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم

rupees

سیالکوٹ موٹرز کیس کے متاثرین میں18کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کردی گئی۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے نیب آفس لاہور کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے سیالکوٹ موٹرز کیس کے متاثرین میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے ای ایف سی سی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

چیئرمین نیب نے سیالکوٹ موٹرز کیس کے متاثرین میں18کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی،نیب حکام کے مطابق
مجموعی برآمد شدہ رقم کا 50 فیصد حصہ متاثرین میں تقسیم کر دیا گیا،بقیہ 50 فیصد رقم قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد تقسیم کی جائے گی۔

چیئرمین نیب نے متاثرین کو جلد ریلیف فراہم کرنے اور بقیہ رقوم کی برآمدگی تیز کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ لوٹی گئی رقم کی واپسی نیب کے مؤثر احتسابی نظام کی عکاسی ہے۔

نیب کی جانب سے کی گئی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں

متاثرین تک بروقت انصاف کی فراہمی اور بقیہ رقوم کی شفاف واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp