معروف بزنس مین عارف حبیب (arif habib)کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف طریقے سے مکمل ہوئی ہے،قومی ائیر لائن میں نیا سرمایہ لگے گا۔
عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے 135ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے پی آئی اے صارفین کو اچھی سروس فراہم کرسکےگی۔
عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کی بولی جیت لی
شفاف نجکاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،پی آئی اے کی پرانی ساکھ کو بحال کریں گے،پی آئی اے پر لوگوں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے،پی آئی اے کے اچھے دن پھر شروع ہونگے۔سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی،لوگوں کو روزگار ملے گا۔
