وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ترقی اورخوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے لیکر چلناہے ،حکومت اس کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے۔
جنگ میں مودی کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا ، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے کہا کہ آج پی آئی اے نجکاری کا دن ہے،شفاف بولی کیلئے کام ہو رہا ہے ، پی آئی اے نجکاری کیلئے کابینہ اراکین نے عرق ریزی سے کام کیا، سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، ہم نے تو اسمبلی کے فلور سے بھی مذاکرات کی دعوت دی ، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو حکومت بھی تیار ہے ، پی ٹی آئی سے جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈر19 ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تمام کھلاڑی کامیابی پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔
