پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بھی گر گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار781 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی
گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 71 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 20 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔
