افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ افغانستان پریمیئر لیگ کا اعلان کر دیا۔
اے سی بی کا کہنا ہے کہ افغانستان پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں 5 شہروں پر مشتمل فرنچائزز شامل ہوں گی، جن میں افغانستان کے نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔
سمیر منہاس نے قومی ٹیم میں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتا دیا
اے سی بی کے چیئرمین میر واعظ اشرف نے دبئی میں لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ اہم پیش رفت ہے۔ اس سے ہمارے کھلاڑیوں کیلئے نئے موقع پیدا ہوں گے اور افغانستان کی کرکٹ عالمی سطح پر اجاگر ہو گی۔
اس لیگ کا پہلا سیزن اکتوبر 2026 میں متحدہ عرب امارات میں شروع کیے جانے کا منصوبہ ہے جبکہ پلیئر ڈرافٹ یا آکشن جون یا جولائی 2026 میں متوقع ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے بڑا اعلان
یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل 2018 کے اوائل میں بھی افغانستان پریمیئر لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا، تاہم فیس کی ادائیگیوں کے مسائل اور لیگ کی شفافیت سے متعلق خدشات کے باعث اسے بند کر دیا گیا تھا۔ خبر بنا دیں
