انڈر 19 کرکٹرسمیر منہاس (sumeer minhas)کا کہنا ہے کہ انڈر 19ایشیا کپ کافائنل جیتنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں،بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نے اپنی غلطیوں پر کام کیا،کوچز کی طرف سے ہمیں فائنل میں کوئی پریشر نہیں تھا۔
ہم نیوز کے پروگرام’’ ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کی بہتری کیلئے مختلف کیمپس لگائے گئے، جہاں بھر پور پریکٹس کی،ٹورنامنٹ سے پہلے زبردست پریکٹس کی وجہ سے پریشر نہیں تھا،ہم نے بھارت کیخلاف میچ میں بالکل پریشر نہیں لیا،پراعتماد ہو کر کھیلا۔
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل،نیا تنازع کھڑا ہوگیا
بھارت کیخلاف سنچری اسکور کرنا میرے لیے بہت خوشی کا لمحہ تھا،پورے میچ میں کوشش تھی کہ ٹیم کیلئے 350 پلس کا ٹوٹل اسکور کرنا ہے،انشا اللہ ایک دن آئے گا ہم دونوں بھائی ایک ساتھ قومی ٹیم کیلئے کھیلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے مورال کافی بلند کیا اور بھر پور تعاون کیا،فائنل میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کا رویہ بالکل نامناسب تھا،کھیل کے دوران آپس میں تمام کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔
ہمارا پلان تھا اگر بھارتی کھلاڑی ہاتھ ملائیں گے تو ہم بھی ملائیں گے،ہم نے یہی سوچ رکھا تھا کہ ہم نے بہتر اور شاندار طریقے سے اپنی گیم کھیلنی ہے،ڈی کاک کا ریکارڈ توڑنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔
شاندار کامیابی پر وسیم اکرم نے کیا کہا؟
وطن واپسی پر ہمارا پرتپاک استقبال کیا گیا جو بہت خوشی کا باعث بنا،جیت کا کریڈٹ سب سے پہلے میں اپنے والدین کو دیتا ہوں،میرے والدین نے میرے لئے کافی محنت کی،مجھے کرکٹ کھلانے میں میرے والد کا اہم کردار ہے۔
جیت کا دوسرا کریڈٹ میں اپنے کوچ کو دوں گا جنہوں نے میری کافی مدد کی،پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔
