فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(syed asim munir) کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے،ٹیم کا نظم و ضبط، ٹیم ورک اور فائٹنگ اسپرٹ قابلِ تحسین ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو دلی مبارکباد پیش کی ۔
شاندار کامیابی پر وسیم اکرم نے کیا کہا؟
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاس ہے، کھلاڑی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر پاکستان کے سفیر بنیں۔
پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ان کی توانائی اور کردار قوم کی عالمی پہچان بنے گا،نوجوانوں کو بااختیار بنانا قومی ترقی کی بنیاد ہے۔
بگ بیش لیگ میں ڈیبیو سے قبل بابر اعظم نے اپنے والد سے متعلق کیا کہا؟
انڈر 19 ٹیم نے فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر اظہارِ تشکر کیا ،کھلاڑیوں نے اعتراف کیا کہ یہ اعزاز ان کے لیے مزید محنت اور کامیابی کی تحریک بنے گا۔
