چیئرمین پی سی بی محسن نقوی (mohsin naqvi)نے انڈر19ایشیا کپ جیتنے کی خوشی میں ہر کھلاڑی کیلئے50،50 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ہیرو ہیں، آپ نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔
بھارت کیخلاف کامیابی،سرفراز احمد توجہ کا مرکز کیوں بنے؟
چیئرمین پی سی بی نےسمیر منہاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں، آپ نے بہترین کھیل پیش کیا۔
سمیر منہاس کیلئے انفرادی اعلان کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آپ نے ایشیا کپ میں بہترین پرفارمنس دی ہے ، آپ کے2سال کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔
شاندار کامیابی پر وسیم اکرم نے کیا کہا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں کے میڈیکل اور دیکھ بھال کا بخوبی خیال رکھے گا۔
