پہلے بطور کھلاڑی اور اب بطور مینٹور اور منیجر سرفراز احمد (sarfraz ahmad)نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو بھارت کیخلاف کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں سرفراز احمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔
سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے2006میں انڈر19ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو ہرایا تھا۔

سرفرازاحمد کی قیادت میں ہی 2017چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

انڈر 19ٹیم کے مینٹور اور منیجر کی حیثیت سے سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے ایشیا کپ انڈر19 کے فائنل میں بھارت کو شکست دی۔
