میکسیکو سٹی کے ایئرپورٹ پر ایک پائلٹ نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پائلٹ نے خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا، جس کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر طیارے میں سوار ہو چکے تھے اور پرواز اڑان کے لیے مکمل تیار تھی۔ اسی دوران پائلٹ نے اچانک احتجاج کیا۔
کینیڈا میں پائلٹ سمیت عملے کی سیاسی پناہ کی درخواست؟ پی آئی اے نے وضاحت کر دی
پائلٹ نے مسافروں کو بتایا کہ اسے گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ اور سفری الاؤنس نہیں دیا گیا ، وہ تین بچوں کا باپ ہے۔ واجبات کی ادائیگی تک طیارہ پرواز نہیں کرے گا۔
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ائیرپورٹ انتظامیہ نے سکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا۔ بعد ازاں پائلٹ کو حراست میں لے کر پرواز منسوخ کر دی گئی۔
