صدرمملکت آصف زرداری عراق کے4 روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے۔
بغداد پہنچنے پر عراقی حکام کی جانب سے صدر مملکت آصف زرداری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

عراق کے وزیر ثقافت ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی نےصدرمملکت آصف زرداری کا استقبال کیا۔
صدر مملکت آصف زرداری دورے کے دوران عراق کی اعلیٰ قیادت سےملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔
