اسلام آباد: وزارت خزانہ نے جنوری میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان جنوری 2026 میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ جو ایک منصوبہ بند پروگرام کا حصہ ہے جس کی کل مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملٹی لیٹرل پارٹنرز کی منظوری پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے۔ جبکہ چینی ریگولیٹرز سے آخری منظوری جنوری کے اوائل میں متوقع ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد فنڈنگ کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنا اور چین کی آن شور ڈیٹ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ ابتدائی بانڈ سے تقریباً 250 ملین ڈالر کے برابر رقم جمع ہو گی۔ جبکہ مزید اقساط ریگولیٹری منظوریوں کے مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بانڈ یوآن میں ہو گا اور چین کی مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔ یہ پروگرام پاکستان کی وسیع تر قرض مینجمنٹ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ تاکہ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت معیشت مستحکم ہو سکے۔
Pakistan Advances Toward USD 1 Billion Panda Bond Program with Inaugural Issuance Targeted for January
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, chaired a meeting at the Finance Division today to review progress on Pakistan’s inaugural Panda Bond… pic.twitter.com/5BtCRTX2R0
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) December 19, 2025
وزارت کے مطابق چینی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات مثبت رہے ہیں۔ جو حالیہ پالیسی اصلاحات کے بعد پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال میں اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
