شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے فورسز کےکیمپ پربزدلانہ حملہ کیا،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سیکیورٹی حصار توڑنےکی کوشش کی،فورسز نے فوری کارروائی کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نےباردو سے بھری گاڑی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی،دھماکے میں مسجد سمیت ملحقہ شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا،دھماکے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 15شہری شدید زخمی ہوگئے۔
قلات آپریشن میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے جراٍت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے 4خوارج ہلاک کردئیے ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان شہید ہوئے۔

مارے گئے دہشت گرد
شہید ہونے والوں میں حوالدار محمدوقاص،نائیک خانویز،سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں ، پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

برآمد ہونے والا اسلحہ
افغان ڈپٹی ہیڈ مشن کی دفترخارجہ طلبی
پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ، دفترخارجہ میں افغان ناظم الامور کوطلب کرکے باضابطہ ڈی مارش کیاگیا۔پاکستان نے افغان سرزمین سےخوارج کے حملےمیں4پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر سخت احتجاج کیا ۔
سیکیورٹی فورسز کاڈی آئی خان میں آپریشن،22خوارج ہلاک
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کی معاونت کررہےہیں،پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش کااظہار کیا۔پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردی پر مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
