نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے ای ایف سی سی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔

دوحہ، قطر میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور ای ایف سی سی، نائجیریا کے ایگزیکٹو چیئرمین، مسٹر اولانی پیکون اولوکوئیوڈ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔پاکستان اور نائجیریا نے کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کیا۔
نیب کی جانب سے کی گئی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں
اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے، معاہدے کا مقصد تحقیقاتی اور قانونی کارروائی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔انصاف کی فراہمی اب سرحدوں کی قید سے آزاد ہوگی۔
دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ سرحد پار کرپشن کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
