متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی سامنے آ گئی۔
متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے عوام کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
فجیرہ اور راس الخیمہ میں شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، دبئی اور شارجہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
بارشوں کے حوالے دبئی پولیس نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دبئی اور ابو ظہبی میں طوفانی بارشیں ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔
مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، بارش اور برفباری کی پیشگوئی
پولیس کا کہنا تھا کہ بارش میں شہری اپنی حفاظت کو ترجیح دیں، خراب موسم میں شہری سمندر، پہاڑی علاقوں اور سیلابی علاقوں نہ جائیں۔ گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
