خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے سمر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم تا 15 جنوری جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 28 فروری تک چھٹیاں ہوں گی۔
یو اے ای میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی طویل تعطیلات کا امکان
خیال رہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025ء سے 11 جنوری 2026ء تک تعطیلات ہوں گی، پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔ اسی طرح سندھ میں بھی سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
