نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے چارافسران کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرسرفرازچوہدری اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد عثمان کے استعفے منظورکرلئے گئے ہیں اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد شعیب ریاض کا استعفیٰ بھی منظورکرتے ہوئے انکی خدمات واپس کردی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرعاصمہ مجید کا استعفیٰ بھی نیشنل فارنزک ایجنسی جوائن کرنے کی بنیاد پر منظور کیا گیا ہے، چاروں افسران کے استعفے 20 نومبر سے مؤثر قراردیئے گئے ہیں ان استعفوں کا پس منظر حالیہ تنازعات اورتحقیقات سے جڑا ہوا ہے۔
سی ایس ایس 2026 کے امتحانات میں اہم تبدیلی کر دی گئی
یاد رہے کہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے کے افسر سرفراز چوہدری پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جبکہ محمد شعیب ریاض ڈکی بھائی کیس کے تفتیشی افسر رہے ہیں، مزید برآں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کے خلاف اسلام آباد میں ایک مقدمہ بھی درج ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ادارے میں شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلے کیے گئے ہیں، جبکہ این سی سی آئی اے میں انتظامی امور معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
