صدرمملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اورعلاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اورتاجکستان کے تعلقات مضبوط، دیرینہ اور ہمہ جہت ہیں، جن میں وقت کے ساتھ مزید وسعت آ رہی ہے۔
صدرزرداری نے اس موقع پراس امر پرزوردیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اوردفاعی تعاون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کا مؤثرذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے وسطی ایشیا کے ممالک سے روابط کے فروغ کے لئے براہِ راست پروازوں کی بحالی کو ناگزیر قرار دیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آئین کی بالا دستی پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران صدرمملکت نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا اورکہا کہ اس شعبے میں شراکت داری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
اس کے علاوہ ثقافتی تعاون، عوامی روابط اورتعلیمی تبادلوں کے فروغ کی ضرورت پربھی گفتگو کی گئی تاکہ دونوں اقوام کے درمیان قریبی تعلقات کومزید مضبوط بنایا جا سکے۔
