کراچی: سندھ حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
حکومت سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر 2025 کو صرف مسیحی برادری کے لیے عام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو سندھ حکومت کے زیرانتظام تمام سرکاری، خودمختار اور نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بند رہیں گی۔ تاہم انتہائی ضروری خدمات سے وابستہ عملہ تعطیل سے مستثنیٰ ہو گا۔
حکومت سندھ نے 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر بھی عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں، سندھ حکومت کے ماتحت کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے، ندیم افضل چن
اعلامیے کے مطابق ان تعطیلات کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی تہوار آزادی سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
