شکارپور اور جیکب آباد کے درمیان ریلوے سیکشن پر دھماکے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اورتحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پولیس اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ کرعلاقے کی سیکیورٹی بڑھانے اورمزید نقصان کو روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
دھماکے کے بعد ریلوے سیکشن کی سروس عارضی طور پرمعطل کردی گئی ہے تاکہ حفاظتی جانچ پڑتال مکمل کی جا سکے۔
سانگھڑ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دولہا دلہن سمیت 12 افراد زخمی
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اورسروس جلد ازجلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں،عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور سیکورٹی کے لئے محتاط رہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیاجائے،واقعےکی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔
