پشاور: خیبرپختونخوا بار کونسل نے صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔
خیبرپختونخوا بار کونسل نے صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سول ججز کی تعیناتی کے نئے طریقہ کار کے خلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔
بار کونسل کے مطابق محکمہ قانون خیبر پختونخوا نے سول جج تعیناتی کے لیے وکیل کے طور پر دو سال کا تجربہ ختم کر دیا۔ جس کے تحت آئندہ بغیر تجربے کے افراد کو جج مقرر کیا جا سکے گا۔
خیبرپختونخوا بار کونسل نے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عدلیہ کی آزادی اور معیار عدلیہ کے لیے نقصان دہ ہے۔
بار کونسل نے صوبے بھر کے وکلا سے عدالتی کارروائیوں میں حصہ نہ لینے کی ہدایات کر دی۔ اور مطالبہ کیا کہ محکمہ قانون اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے غیر ملکیوں کی ملک بدری روکنے کی استدعا مسترد کر دی
بار کونسل نے کہا ہے کہ وکلا اور عدلیہ کے معیار کو کمزور کرنے والے اقدامات کے خلاف وہ آئندہ بھی احتجاجی اقدامات جاری رکھیں گے۔
