پی ٹی آئی کے اعلیٰ رہنماؤں کا وفد جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کے لیے پہنچ گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اسپیکراسد قیصراورمصطفی نواز کھوکھر اس ملاقات میں شریک ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت نائب امیر لیاقت بلوچ کررہے ہیں۔
ملاقات میں جماعت اسلامی کی طرف سے نائب امیر میاں اسلم، اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا اور زبیر صفدر بھی شریک ہیں۔ دونوں پارٹی وفود ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور اور ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے رہنماؤں کی ملاقات
ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد دونوں وفود میڈیا سے مشترکہ گفتگو بھی کریں گے، جس میں ملاقات کے نتائج اور آئندہ حکمت عملی سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔
اس ملاقات کو ملکی سیاسی منظرنامے میں اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ دونوں جماعتوں کے تعلقات اور ممکنہ سیاسی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
