تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگا میں انتقال کرجانے والا امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گیا۔
دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے حکمرانوں اور نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاہم بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ہونے والے ایک انتخاب نے سب کو حیران کر دیا۔ جہاں ایک مُردہ امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گیا۔
تلنگانہ میں ہونے والے پنچائیت انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر انکشاف ہوا کہ 23 سالہ امیدوار مرلی سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گیا ہے۔ جبکہ مرلی پولنگ سے 5 روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولنگ کا عمل معمول کے مطابق مکمل ہوا۔ اور جب ووٹوں کی گنتی کی گئی تو حیران کن طور پر مرحوم مرلی نے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر لیے۔
اس غیر معمولی صورتحال پر مقامی حکام بھی شش و پنج میں مبتلا ہو گئے۔ جبکہ ریٹرننگ افسر (آر وی او) نے نتائج روک دیئے۔ اور اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر رہنمائی طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کی اسلامو فوبیا اور عورت دشمنی عروج پر، خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا
حکام کا کہنا ہے کہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
