مظفرآباد، وزیراعظم آزاد کشمیر نے سید عزادار حسین کاظمی کو اپنا سیاسی معاون مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عزادارحسین کاظمی کھیل، ثقافت اور امورِ نوجوانان کے شعبوں میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے سیاسی معاون کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس تقرری کا مقصد نوجوانوں کی فلاح و بہبود، کھیلوں کے فروغ اور ثقافتی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔
عزادار حسین کاظمی کو سیاسی اور سماجی امور میں تجربہ حاصل ہے، جس سے متعلقہ شعبوں میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
ملک معاشی استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیرِ اعظم
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی معاون اپنی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق کام کریں گے۔
اس تقرری کو آزاد کشمیر میں نوجوانوں، کھیلوں اور ثقافت کے شعبوں کو مزید فعال بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
