لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گردش کرنے والی خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے فوتگی کے موقع پر کھانے پکانے یا کسی قسم کی پابندی سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی افواہوں پردھیان نہ دیں اورسرکاری اطلاعات کا انتظارکریں۔
پنجاب حکومت نے ہیڈ ٹیچرز کیلئے الاؤنس 5ہزار سے 10ہزار کردیا
انہوں نے بتایا کہ گردش کرنے والی خبر کے عکس پر فیک نیوز کا لوگو بھی لگایا گیا، جس سے حقیقت کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو صحیح معلومات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور شہری کسی بھی شائستہ یا غیر مصدقہ خبر پر یقین نہ کریں۔
