سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ افسر کو پینشن جاری نہ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سروس ڈاکٹر کریم کو پینشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی 2022 سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تعطیلات کے پہلے ہفتے میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا اور عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
