معروف روحانی شخصیت، صوفی بزرگ اور اصلاحِ نفس کے داعی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی جھنگ میں انتقال کر گئے۔ پیر
ان کے انتقال پر مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف شخصیات نے ان کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ ان سے عقیدت کا تعلق تھا اور وہ نہایت شفقت فرمانے والی شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم دینی و روحانی تربیت کا روشن مینار تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تزکیۂ نفس اور محبت و اخلاص کے پیغام کو عام کرنے میں گزاری۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ ان سے عقیدت کا تعلق تھا اور وہ بھی نہایت شفقت رکھتے تھے۔ وہ دینی اور روحانی تربیت کے روشن مینار تھے جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تزکیۂ نفس، اصلاحِ معاشرہ اور محبت و اخلاص کے پیغام… pic.twitter.com/HHG1PjZUbZ— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 14, 2025
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پیر ذوالفقار نقشبندی کا انتقال ہم سب کے لیے مشترکہ سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم تصوف کی آبرو اور علم و عمل کے سالار تھے، جنہوں نے نصف صدی سے زائد عرصے تک تصنیف و تالیف، وعظ و نصیحت اور اصلاحِ معاشرہ کی عظیم خدمات انجام دیں۔
پتوکی میں افسوسناک حادثہ، دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پیرِ طریقت حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے وصال کی خبر سے دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ وہ ایک ایسی عظیم ہستی تھے جن کی زندگی اللہ کی رضا، دین کی خدمت اور انسانیت کی رہنمائی کے لیے وقف رہی، اور ان کی وفات سے امت ایک بڑے روحانی رہنما سے محروم ہو گئی۔
پیر طریقت حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب کے وصال کی خبر سے دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہے. وہ ایک ایسی ہستی تھے جن کی پوری زندگی اللہ کی رضا، دین کی خدمت اور انسانیت کی رہنمائی میں گزری اور ان کی وفات سے امت ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی.
اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے،…
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 14, 2025
کشمیری حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پیر ذوالفقار نقشبندی کا انتقال امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم دعوتی اور روحانی خسارہ ہے۔
اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُون
انتہائی رنج و غم کے ساتھ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ یہ سانحہ امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم دعوتی اور روحانی خسارہ ہے۔ مرحوم اصلاحِ نفس، تزکیۂ قلب اور دین کی خاموش مگر گہری خدمت کا روشن چراغ تھے۔ اللّٰہ تعالیٰ…— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) December 14, 2025
انہوں نے مرحوم کو اصلاحِ نفس اور تزکیۂ قلب کی خاموش مگر گہری خدمت کا روشن چراغ قرار دیا۔
