پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں جدید ایف ایم۔90 (این) ای آر فضائی دفاعی میزائل کا کامیاب لائیو ویپن فائر کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نیوی کے جنگی جہاز نے انتہائی تیز رفتار اور چالباز فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، میزائل فائرنگ نے پاکستان نیوی کی اعلیٰ جنگی تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کی توثیق کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے سمندر میں جہاز پر موجود رہتے ہوئے لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاکستان نیوی کی ہر صورت ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
