کولمبیا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آگیا جہاں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 17 طلبا کی جان چلی گئی جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبہ انٹیوکیا کے گورنر آندریس جولیان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ بس کیریبین کے ساحلی شہر ٹولو سے میڈیلین جا رہی تھی۔
چین میں فیکٹری حادثہ، خاتون کا کٹا ہوا کان عارضی طور پر پیر پر لگا دیا گیا
بس میں انٹیوکیانو ہائی اسکول کے طلبہ سوار تھے جو اسکول کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
گورنر کا کہنا ہےدسمبر کے مہینے میں پیش آنے والا یہ سانحہ پوری کمیونٹی کے لیے نہایت تکلیف دہ خبر ہے۔
