آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور باپ بیٹا نکلے جس کے بعد پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہے۔
امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی
پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کی شناخت 50 سال کے ساجد اکرم جبکہ زخمی کی شناخت 24 سال کے نوید اکرام کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک حملہ آور کے پاس 10 سال سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا، ہلاک حملہ آور کے قبضے سے 6 ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے تاہم ان تمام ہتھیاروں کے بیچ فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز میں بھارتی شہری کا حملہ، دو کم عمر لڑکے زخمی
دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے واقعے کے پیش نظر آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
خیال رہے گزشتہ روز سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔
