امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور نو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
اس واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگیں، میئر پروویڈنس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی ہوئے۔
حملہ آورگرفتار نہیں کیا جا سکا، طلبہ کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شام، مشترکہ گشت پر حملہ، 2 امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک
فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی موقع پرموجود ہے، واقعے کے بارے میں مجھے بریفنگ دی گئی ہے۔
