پشاور: خیبرپختونختوا کے ضلع ٹانک میں اتوار کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گے۔ جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔
ضلع ٹانک کے کوڑ قلعہ، خرگی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے۔ اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف قتل کیس، مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند
مزید کہا گیا کہ کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں۔ خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہو گی۔
