بھارتی شہر کولکتہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب شدید بدنظمی، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا شکار ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث اسٹیڈیم کے اندراورباہر افراتفری پھیل گئی، جس کے نتیجے میں شائقین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی، بدنظمی کی صورتحال اس حد تک بگڑ گئی کہ لیونل میسی کو طے شدہ وقت سے قبل ہی اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے، سیکیورٹی انتظامات اور نشستوں کے حوالے سے شدید بدانتظامی پائی گئی، جس پر شائقین نے احتجاج کیا اور بعض مقامات پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
واقعے کے بعد کولکتہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایونٹ کے مرکزی منتظم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے منتظم کو کولکتہ ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا، جہاں سے وہ شہر چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سمیر منہاس نے انڈر 19 ایشیا کپ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پولیس نے ناقص انتظامات اور عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مستقبل میں ایسے بین الاقوامی ایونٹس کیلئے سیکیورٹی اورانتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔
