ارجنٹائن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنی بھارت ٹور کے دوران کولکتہ میں بالی ووڈ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے ابرام سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران میسی اور شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کے درمیان دوستانہ ماحول دیکھا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر کے گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
مداحوں نے اس ملاقات پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور میسی اور شاہ رخ خان کے اس یادگار لمحے کو سراہا۔ سوشل میڈیا بھارتی صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ ردعمل بھی دیا اور میسی کے کولکتہ آنے کو یادگار لمحہ قرار دیا۔
View this post on Instagram
اطلاعات کے مطابق ممبئی میں فٹبال لیجنڈ لیونل میسی سے ملاقات کے لیے کئی معروف شخصیات کی آمد متوقع ہے، جن میں جان ابراہم، کرینہ کپور خان، جکی شروف سمیت دیگر شامل ہیں۔
پاکستان مخالف بھارتی فلم ’دھریندر‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
بھارتی میڈیا کے مطابق میسی کے دورے کے دیگر پروگراموں میں ان کے 70 فٹ بلند مجسمے کی رونمائی اور مختلف کھیل و تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں، جن کے لیے پہلے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
