کیا پیٹرول 36 پیسے اور ڈیزل 11 روپے سستا ہونے والا ہے؟ اوگرا کا اہم بیان آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بعض ذرائع ابلاغ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا واضح کرنا چاہتی ہے کہ زیرِ گردش خبریں محض مفروضات پر مبنی ہیں اور ان کا اتھارٹی کے کسی باضابطہ اقدام یا عمل سے کوئی تعلق نہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کسی بھی قسم کا حساب کتاب صرف وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت اور مقررہ مدت کے اندر ہی کیا جاتا ہے۔

اوگرا اس امر کی بھی وضاحت کرتی ہے کہ قیمتوں سے متعلق کوئی بھی کمپیوٹیشن یا ورکنگ، مقررہ طریقۂ کار اور قانونی تقاضوں کے مطابق، وفاقی حکومت کی ہدایت پر بروقت جمع کرائی جائے گی۔

گیس کی قیمتوں کے بارے میں اوگرا کا اہم بیان آ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے ایک خبر آئی تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے، پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp