پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
تمام سرکاری و نجی اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے صوبے کے تمام اسکول 12 جنوری بروز پیر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم بلوچستان نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے 16 دسمبر 2025 سے 28 فروری2026 تک بند رہیں گے۔بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 4 جنوری 2026 تک بند رہیں گے۔
پنجاب کا بڑا اعلان، سرکاری اسکولوں میں اے آئی اور روبوٹکس کی تعلیم دینے کا فیصلہ
کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک ہوں گی۔
